حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حبیب خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:جو نماز نہ پڑھے اس کا کوئی دین نہیں۔
ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ:جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں (وقت پر) پڑھیں (فجر اور عصر) تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے دریافت کیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟تو آپ ﷺ نے فرمایا ”نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا“(بخاری مسلم)
فرمان مصطفی ہے کہ:روز جمعہ سب سے افضل نماز صبح(فجر) کی نماز ہے،یقینا جو اسے پالے بروز قیامت بخش دیا جائے گا۔
آقا سرکارﷺ فرماتے ہیں کہ:جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو(صحیح مسلم 657 ترمذی222)
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ:اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور صبح کی(نماز) کی کتنی فضیلتیں ہیں تو اگر گھٹنوں کے بل آنا پڑتا تو پھر بھی آتے (صحیح بخاری 2689)۔
حضرت عثمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا”جو مسلمان آدمی فرض نماز کا وقت آنے پر اچھی طرح وضو کرے،پھر پورے خشوع خضوع اور اچھے رکو ع اور سجود کے ساتھ نماز ادا کرے تو وہ نماز اس کے واسطے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی۔جب تک کہ وہ کسی کبیرہ گناہ کامرتکب نہ ہوا ہو اور اس نماز کی برکت اس کو ہمیشہ ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی“۔
ایک آدمی کا اونٹ رات کو بہت روتا تھا۔وہ آدمی حضور پاک ﷺ کے پاس آیا اور حضور پاک کو تمام حال بتایا۔آپ سرکار ﷺ نے اونٹ سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ یہ رات کو عشاء کی نماز پڑھے بغیر سوتا ہے میں اس کے بستر کے نیچے جلنے والی آگ دیکھ کر روتا ہے۔
یہ تھی ہماری آج کی وڈیو۔ آپ دن میں کتنی نمازیں پڑھتے ہیں؟ہمیں کومنٹ بوکس میں ضرور بتائیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کسی بھی مسئلے کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869