ہاتھوں کی لکیروں کو پڑھنا بھی ایک فن ہے۔جسے پامسٹری کہتے ہیں۔یاد رہے کہ پامسٹری یا ہاتھوں کی لیکروں کا علم باقاعدہ سیکھا اور پڑھا جاتا ہے۔اس علم کے ساتھ لڑکیوں کے دائیں ہاتھ سے پتا چلتا ہے کہ وہ کن خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں جبکہ لڑکوں کا بایاں ہاتھ بتاتا ہے کہ وہ کن خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ آنے والی زندگی کیسے گزاریں گے۔ہاتھ کی لیکروں کا علم رکھنے والوں کا دعوٰی ہے کہ ہاتھ کی لکیروں کی مدد سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے کہ انسان میں کیا کیا خوبیاں ہیں اور اس شخص کا حال اور مستقبل کیسا ہے؟اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہاتھوں کی لکیروں میں تقدیر لکھی ہوتی ہے۔اسی لئے لوگ پامسٹ کے پاس جاتے ہیں اور پیسے دے کر اپنی تقدیر جاننا چاہتے ہیں۔بعض لوگ اس بات کو نہیں مانتے اور ہاتھوں کی لکیروں پر یقین نہیں رکھتے اور اپنا ہاتھ دکھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے ہاتھوں کی لکیروں کی مدد سے اپنی پرسنیلٹی میں چھپے راز معلوم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھ کی تصویر ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر Send کریں۔

Female:0306-4151113
Male:0301-0147869