آج کے موضوع میں ہم”K“ نام سے شروع ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے کہ ان کی شخصیت،مزاج اور ان کی عادات کیسی ہوتی ہیں؟ ایسے فراد جن کا نام ”K“ سے شروع ہوتا ہے وہ بہت خوش اخلاق،ملنسار اور پر خلوص ہوتے ہیں۔بہت زیادہ مہمان نواز ہوتے ہیں اور ہر وقت دوسروں کی مدد کو تیار رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ لوگ اپنی خوش اخلاقی کی بدولت زندگی کے ہر مر حلے پر کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔یہ افراد موقع شناس ہوتے ہیں اور ہمیشہ موقع کی مناسبت سے بات کرتے ہیں اور اپنے خوبصورت انداز گفتگو سے دوسروں کو بہت جلد متاثر کر لیتے ہیں۔یہ اپنے ماتحت لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں جو کوئی بھی ان سے ایک بار ملتا ہے اسے دوبارہ ملنے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے۔اور اسی لئے یہ بہت جلد دوست بنا لیتے ہیں۔ جن کا نام ”K“ سے شروع ہوتا ہے وہ بہت ذہین ہوتے ہیں ہر چیز کو گہرائی میں سوچتے ہیں۔ان کی چھٹی حس بہت تیز ہوتی ہے اور زیادہ تر یہ لوگ آنے والی پریشانیوں کو پہلے ہی بھانپ لیتے ہیں اوراس کے سد باب کے لئے پلاننگ شروع کر دیتے ہیں۔یہ لوگ جیسے دوسروں کا خیال رکھتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں ویسے ہی دوسروں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ دوسرے بھی ان کے ساتھ اسی طرح مخلص رہیں اور اگر دوسروں سے انہیں ویسا رسپانس نہ ملے تو یہ فوراً نیگیٹو ہو جاتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔یہ لوگ ترقی پسند ہوتے ہیں اور کامیابی حاصل کر نے کے لئے ان تھک محنت کرتے ہیں۔اور اپنی اسی محنت کی بدولت بہت جلد لوگوں میں ایک نمایاں مقام اور عزت بنا لیتے ہیں اور عزت کے معاملے میں یہ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔عزت و مقام حاصل کرنے کا جذبہ ان میں دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ لوگ بہت مخلص اور وفادار ہوتے ہیں لیکن ان کے مزاج میں ٹھہراؤ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بہت کم رشتے ان کا ساتھ نبھاتے ہیں۔یہ افراد اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جس چیز کی خواہش کرتے ہیں وہ ان کو مل جاتی ہے لیکن یہ پھر اس کی پرواہ کئے بغیرکسی دوسری چیز کی طلب کرنے لگتے ہیں۔۔یہ لوگ محبت کے بہت قائل ہوتے ہیں جو بھی محبت سے ان کی طرف ہاتھ بڑھائے تو یہ اسے قبول کر لیتے ہیں ور ہمیشہ اس کا ساتھ نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ناظرین یہ تھا ” K“ نام سے شروع ہونے والے افراد کے بارے میں ہمارا مختصرسا مشاہدہ۔اور یہ ضروری نہیں کہ ہمارا مشاہدہ 100% درست ہو۔یہ مشاہدہ آپ کی شخصیت سے کتنی مطابقت رکھتا ہے ہمیں کومنٹ بوکس میں ضرور بتائیں۔اس کے علاوہ اگر ”K“ نام سے شروع ہونے والے افراد اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں یا اپنے کسی بھی مسئلے کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869