حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:نظر بد حق ہے،یعنی نظر کا لگ جانا ایک حقیقت ہے اگر تقدیر پر سبقت لے جانے والی کوئی چیز ہوتی تو وہ نظر بد ہی ہوتی(صحیح مسلم)
ایک اور حدیث میں آپﷺ نے فرمایا:انسان کو قبر میں دو ہی چیزیں لے جاتی ہیں ایک تقدیر اور دوسری نظر بد۔
نظر بد ایک حقیقت ہے۔ آج ہم آپ کے ساتھ نظر بد کی چند علامات ساتھ شیئر کریں گے جیسے کہ جسم میں کمزوری محسوس ہونا،کھانے میں رغبت نہ ہونا، ہر وقت سستی اور بیزاری محسوس ہونا،کثرت سے پیٹ میں گیس بننا،بغیر کسی وجہ کے رونا،سینے میں گھٹن محسوس ہونا،سر میں یا جسم میں ہر وقت درد رہنا،نیک اعمال سے دور بھاگنا یا دوستوں اور رشتے داروں سے ملنے میں نفرت محسوس ہونایعنی ملنے کو دل نہ کرنا۔عورتوں کے بال گرنا اور چلتے ہوئے کاروبار کا بند ہو جانا بھی نظر بد کی علامات میں شامل ہے۔اب آپ کو بتائیں گے کہ نظر بد کی بہترین دعا کون سی ہے؟ حضرت عامر بن ربیعہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو نظر لگ گئی تو رسول اللہﷺ نے ان کے سینے پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا فرمائی”بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ أَذھِبْ حَرَّھَا وَبَرَدَھَاوَوَصْبَھَا“(ترجمہ) اللہ کے نام پر،اے اللہ تو اس (نظر بد) کے گرم و سرد کو دور کر دے۔اس کے بعد یہ کلمات کہے”قُمْ بِاِذْنِ اللّٰہِ“(ترجمہ) اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا،اس دعا کی برکت سے اس شخص کو شفاء مل گئی۔
لہٰذا اگر کسی کو نظر بد ہو تو اسے چاہئے کہ اس دعا کو پڑھ 7 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے فوری طور پر نظر بد ختم ہو جائے گی اور اسے مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں رہے گی انشاء اللہ
اس کے علاوہ گر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869