تمام مسائل کا حل قرآن پاک میں ہے۔انسان مشکلات،پریشانیوں،بیماریوں،تنگدستی،بے روزگاری،شادی،مقدمہ بازی اور دشمنوں سے نجات کے لئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔قرآن مجید مسلمانوں کے لئے سرچشمہ حیات اور رحمت ہے۔دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جس کا حل قرآن مجید میں نہ ہو۔امیرا لمومنین علی ؑ فرماتے ہیں کہ:جس گھر میں قرآن پاک کی تلاوت ہوتی ہے۔اس گھر مین برکت زیادہ ہوتی ہے۔وہاں ملائکہ آتے ہیں۔شیاطین دور رہتے ہیں۔قرآن پاک کی تلاوت کرنا گناہوں کا کفارہ ہے۔عذاب خدا سے امان ہے۔حضرت عکرمہ ؓ فرماتے ہیں:جو شخص تلاوت قرآن کا عادی ہووہ اس حالت کو نہ پہنچے گا کہ اس کی عقل اور حواس قائم نہ ہوں (صراط الجنان جلد 6 ص 399)فرمان مصطفٰی ﷺ ہے کہ:قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن تلاوت کرنے والوں کی شفاعت کرے گا۔(رواہ مسلم804)حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور پڑھنے میں اس کو مشقت ہوتی ہے تو اس کے لئے دگنا اجر ہے(صحیح بخاری:4937)فرمان مصطفٰی ﷺ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے بعض لوگ ایسے ہیں جیسے کسی کے گھر کے خاص لوگ ہوتے ہیں۔صحابہ ؓ نے عرض کیا:وہ کون لوگ ہیں؟ارشاد فرمایا:قرآن شریف والے کہ وہ اللہ والے اور اس کے خاص لوگ ہیں۔فرمان مصطفی ہے کہ:تم اللہ کی طرف رجوع کرنے کے لئے قرآن سے بڑھ کر کوئی اورذریعہ نہیں پا سکتے(جامع ترمذی:حدیث 2912)ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ:جس گھر میں قرآن پڑھاجاتا ہے وہ آسمان والوں کو ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں (الحدیث)
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے مسائل کے حل کے لئے قرآنی سورہ کے نقش اپنے نام سے منسوب کروا کے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869