سورہ الکہف کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔آج ہم آپ کے ساتھ سورہ الکہف کے چند فضائل احادیث کی روشنی میں شئیر کریں گے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ: جس نے جمعے کے روز سورہ الکہف کی تلاوت کی۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ دو جمعوں کے دردمیان ایک نور روشن فرمادیتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص سورہ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کرے،وہ دجال کے فتنے سے بچے گا(یا د کرنے سے دجال سے پناہ ملے گی)۔
حضرت سیدنا برا بن عازب ؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص سورہ کہف کی تلاوت کر رہا تھا،ان کے گھر میں ایک جانور بندھا ہوا تھااچانک وہ جانور بدکنے لگا۔اس شخص نے دیکھا کہ ایک بادل نے اس کو ڈھانپا ہوا ہے۔اس شخص نے حضور اکرمﷺ سے اس واقعہ کا ذکر کیا،تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے فلاں!تلاوت کیا کرو،کہ یہ سکینہ ہے جو تلاوت قرآن کرتے وقت نازل ہوا۔
حضرت سیدنا معاذ بن انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:جو سورہ کہف کی اول و آخر سے تلاوت کرے گا اس کے سر تا پیر نور ہی نور ہو گا،اور جو اس کی مکمل تلاوت کرے گا،اس کے لئے آسمان اور زمین کے درمیان نور ہو گا۔
الغرض اس سورہ کے بے پناہ فوائد ہیں۔جس ارادے کے پیش نظر اس سورہ کو پڑھیں تو اللہ پاک اپنی رحمت سے وہ ارادہ پورا کر دے گا۔
رضائے الٰہی کی خاطر اس سورہ کو ایک بار روزانہ پڑھنے سے ایمانی قوت میں اضافہ ہو تا ہے۔اور دل اللہ تعالیٰ کے نور سے منور ہوتا ہے۔
سورہ کہف کے نقش بھی ہمارے سنٹر میں موجود ہیں۔اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female:0306-4151113
Male:0301-0147869