سورہ واقعہ بہت ہی بابرکت سورت ہے اور بے شمار فضائل کی حامل ہے۔سورہ واقعہ پڑھنے والا کبھی فاقے اور تنگدستی کا شکار نہیں ہوتا۔حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ:جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا اسے کبھی فاقہ نہ ہو گا۔
حضرت ابن مسعود ؓ مرض الموت میں مبتلا تھے یعنی ان کی موت کا وقت قریب تھا۔حضرت عثمان ؓ ان کی عیاد ت کے لئے تشریف لے گئے اور ان سے فرمانے لگے کہ اگر میں تمہیں خزانے سے کچھ عطا کر دوں تو کیسا ہے؟انہوں نے فرمایا مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔حضرت عثمانؓ نے فرمایا بعد میں تمہاری بچیوں کے کام آئے گا۔حضرت ابن مسعودؓ نے کہا تم میری بچیوں کے متعلق فقر و فاقہ سے ڈرتے ہو؟میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر رات سورہ واقعہ پڑھا کریں! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ:جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا وہ کبھی فقر و فاقہ میں مبتلا نہیں ہو گا۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سورہ واقعہ مالداری اور دولت مندی والی سورت ہے لہٰذا اسے پڑھواور اپنی اولاد کو بھی سکھاؤ۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اور اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پرSend کریں۔
Female;0306-4151113
Male;0301-0147869